Featuredدنیا

ٹرمپ نے خبردار کردیا کہ اگر وہ صدر منتخب نہ ہوئے تو خونریزی ہوگی

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر میں منتخب نہیں ہوا تو یہ سب کے لیے خونریز ثابت ہوگا۔

ریاست اوہائیو میں ریلی سے خطاب میں ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کی تاریخ 5 نومبر کو تاریخی اور اپنی انتخابی مہم کو امریکا کے لیے اہم موڑ قرار دیا۔

سابق صدر ٹرمپ نے خونریزی سے متعلق بیان امریکی آٹو انڈسٹری کو لاحق خطرات سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔

ٹرمپ کا میکسیکو میں گاڑیاں بنا کر امریکیوں کو فروخت کرنے کے چینی منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر میں منتخب ہوگیا تو ایک، ایک گاڑی پر سو فیصد ٹیکس لگاؤں گا اور پھر چین ان گاڑیوں کو امریکا میں فروخت کرنے کے قابل نہیں رہے گا اور اگر میں منتخب نہیں ہوا تو یہ سب کے لیے خونریز ثابت ہوگا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close