Featuredپنجاب

لکی مروت: دہشت گرد حملے میں ڈی ایس پی سمیت دو پولیس اہلکار شہید

لکی مروت میں شرپسندوں کے حملے میں ڈی ایس پی سمیت دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مرروت میں منجیوالا چوک کے قریب شرپسندوں کا حملے ڈی ایس پی گل محمد خان اور ایک اہلکار نسیم گل شہید ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق : ڈی ایس پی گل محمد خان علاقے میں گشت پر تھے کہ شرپسندوں کے حملے کا نشانہ بنے، حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

افسوسناک واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں، جبکہ واقعہ میں ملوث شرپشندوں کی گرفتاری کےلیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close