Featuredدنیا

ایران کا اسرائیل پر حملہ، شام، لبنان اور عراق نے فضائی حدود بند کردیں

کویت کا کہنا ہے کہ کشیدگی والے علاقوں سے تمام پروازوں کارخ موڑدیا ہے

 ایرانی حملے کے بعد اردن نے ہنگامی حالت نافذ کردی جبکہ اپنی فضائی حدود بند کرنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر ایران کے حملے کے بعد شام، لبنان اور عراق نے اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔

اردن نے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے جبکہ اردن کے وزیر اطلاعات نے اپنی فضائی حدود بند کرنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

اردن کے حکام نے کہا کہ وہ اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی ایرانی طیارے کو مار گرانے کے لیے تیار ہیں۔

شامی فوج کا کہنا ہے کہ شام نے دارالحکومت دمشق سمیت اہم اڈوں پر ایئر ڈیفنس سسٹم کو الرٹ کردیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق لبنان نے اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایران کے اسرائیل پر حملے کے باعث عراق نے بھی اپنی فضائی حدود کو بند کردیا ہے۔

دوسری جانب کویتی حکام کا کہنا ہے کہ کویت نے کشیدگی والے علاقوں سے تمام پروازوں کارخ موڑدیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close