Featuredپنجاب

حکومتی اعلانات کے بعد بھی روٹی کی قیمت کم نہ ہوسکی

 پشاور: ضلعی انتظامیہ کی 3 ہزار سے زائد مقامات کی چیکنگ، شہریوں کو 16 روپے میں روٹی کہیں بھی نہیں مل رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ نواز شریف روٹی کی قیمت معلوم کرنے خود عوام میں پہنچ گئے، لاہور سمیت پنجاب میں کہیں کہیں 16 روپے میں روٹی دستیاب ہے۔

پشاور میں شہریوں کو 16 روپے میں روٹی کہیں بھی نہیں مل رہی ہے۔ شہر میں 120 گرام کی روٹی کی قیمت 20 روپے جبکہ 240 گرام روٹی 40 روپے میں فروخت میں فروخت ہورہی ہے۔

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے اور 200 گرام روٹی 30 روپے پر فروخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور سمیت پنجاب میں کہیں کہیں 16 روپے میں روٹی دستیاب ہے۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی 3 ہزار سے زائد مقامات کی چیکنگ، 592 روٹی اور نان پوائنٹس پر جرمانے کیے جبکہ 79 افراد کوحراست میں لے لیا۔

دوسری جانب نواز شریف روٹی کی قیمت معلوم کرنے خود عوام میں پہنچ گئے، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ روٹی کی قیمتیں معلوم کیں۔

نواز شریف نے اڈہ پلاٹ پر نان بائیوں سے ملاقات کی اور ان سے روٹی کی قیمت معلوم کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ریٹ لسٹ کا بھی معائنہ کیا۔

محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کو خود میں دیکھ کر عوام نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام سے ان کی رائے بھی معلوم کی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ روٹی کی قیمت کا خود جائزہ لیتا رہوں گا جبکہ نان بائی کو تاکید کی کہ روٹی 20 روپے میں دوبارہ نہ دے دینا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن آگئے ہیں 16 روپے سے زیادہ پیسے روٹی کے نہیں لینے۔ اگر 16 سے زیادہ کوئی مانگے تو ایک نمبر ہے اس پر رپورٹ کریں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے 16 روپے والی روٹی لگوا کر چیک کی، وزیراعلیٰ نے روٹی کے وزن اور قیمت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

نواز شریف اور مریم نواز نے تندور پر نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن چیک کیا، اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نوٹیفکیشن کو دیوار پر لگائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close