Featuredتجارتدنیا

ایران، اسرائیل کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھ گئی

مشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔

مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 3 ڈالر فی بیرل تک مہنگا ہوگیا۔

خام تیل 3 ڈالر فی بیرل تک مہنگا ہوگیا۔ لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 87 ڈالر 29 سینٹ بیرل تک پہنچ گئی۔ امریکی خام تیل کے سودے 82 ڈالر 96 سینٹ بیرل تک پہنچ گئے۔ اسٹاک مارکیٹس میں بھی محتاط لین دین ہو رہا ہے۔

مغربی نیوز ایجنسی کے مطابق ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال مزید کشیدہ ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

امریکا نے گزشتہ ہفتے اسرائیل پر ڈرون حملے کے بعد اوپیک کے ایک اور رکن ملک ایران پر بھی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ایران پر عائد پابندیوں میں اس کی تیل کی صنعت شامل نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close