دنیا

سکویڈ گیم‘ شمالی کوریا میں لانے والے شخص کو گولی مار دی گئی

جنوبی کوریا: دنیا میں مقبول ہونے والی جنوبی کوریا کی ویب سیریز "سکویڈ گیم” پر شمالی کوریا نے پابندی لگا دی ہے اور اسے اسمگل کرکے لانے والے ایک شخص کو سزائے موت بھی دے دی

کم جونگ ان کی حکومت کا کہنا ہے کہ سیریز نے جنوبی کوریا کے سرمایہ دارانہ نظام کو فروغ دیا ہے۔

نیٹ فلکس سیریز سکویڈ گیم کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک شخص کو گولی مار دی گئی ہے۔ یہ شخص مبینہ طور پر ‘پین ڈرائیو ‘کے ذریعے شو کو چین سے جنوبی کوریا لایا تھا، جسے ہائی اسکول کے طلباء کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑ ھیں : شمالی کوریا نے اپنا وقت جنوبی کوریا سے ملالیا

اس شو کو دیکھنے والے طلبہ، اسکول پرنسپل اور اساتذہ کو بھی سزا سنائی گئی ہے۔ایک طالب علم کو عمر قید اور دیگر کو 5 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

طلباء کے علاوہ اسکول کے پرنسپل، یوتھ سکریٹری اور اساتذہ کو بھی سزا دی گئی ہے اور انہیں ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close