Featuredسندھ

ہم نے اسرائیل کو شام میں ایرانی قونصلیٹ پر حملے کی سزادی ہے : ایرانی صدر

فلسطین اور القدس کی آزادی امہ کی پہلی ترجیح ہے

کراچی: ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ فلسطین کے حوالے سے اسلام آباد اور تہران کا مؤقف ایک ہے ‘ اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ صیہونی رجیم کو خبردار کیا کہ اگر اس نے دوبارہ ایران کی مقدس سرزمین پر حملے کی غلطی کی تو صورتحال بالکل مختلف ہوگی ‘ اسرائیلی حکومت کا خاتمہ ہوجائے گااورشاید اس کا کچھ باقی نہیں بچے گا ۔

انہوں نے کہاہے کہ ہم نے اسرائیل کو شام میں ایرانی قونصلیٹ پر حملے کی سزادی ہے ‘اس وقت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سب سے بڑے ذمہ دار امریکا اور مغربی ممالک ہیں ‘ان ممالک کا انسانی حقوق کے تحفظ کا دعویٰ کھوکھلا ہے‘ اپنی قوم اور اپنے مجاہدوں پر ناز ہے ۔

ایران کے صدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مستقبل میں مزید بڑھایا جائے گا۔

ایرانی صدر نے بزنس فورم کے شرکا سے ملاقات بھی کی وزیراعلی ہاؤس سندھ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات سے خطاب کرتے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران اپنی صلاحیتوں کا تبادلہ پاکستان کے ساتھ کرنے کے لئے تیار ہے‘ دونوں ممالک کی حکومتیں تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں مختلف امکانات پر گفتگو ہوئی ہے‘دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوامی تعلقات کو بڑھانے کے لئے مشترکہ اقدامات کئے جارہے ہیں‘دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ تجارت عوم کے بہترین مفاد میں ہے‘کوئی بھی قوت دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی‘ایران کی قیادت اور قوم کی طرف سے پاکستانی عوام کے لئے امن و سلامتی کا پیغام لیکر آیاہوں۔

تمام مسلمان ممالک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے باہمی اتحادواتفاق پیدا کرنا ہوگا۔ فلسطین اور القدس کی آزادی امہ کی پہلی ترجیح ہے۔

ایران کے صدر نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ گورنر سندھ نے صدر ابراہیم رئیسی کو جامعہ کراچی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close