Featuredپنجاب

دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بعد پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ  دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بعد پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی  میں منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک ماحول اور مشرقی سرحد کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، کور کمانڈرز نے ملک میں پائیدار امن کیلئے کی گئی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مادر وطن کے خلاف کسی بھی جارحیت اور اشتعال کا بھرپور دفاع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، اور کہا کہ کسی بھی جارحیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اس موقع پر سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بعد پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے، اور اس مثبت راہ پر ہے جہاں طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close