More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredدنیا

آئندہ ماہ شہزادہ ولیم اہلیہ کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لندن : شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ اگلے ماہ پاکستان کا پہلا دورہ کریں گے۔

یہ شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا تاہم شاہی خاندان کے دیگر افراد ماضی میں اسلام آباد کا دورہ کرچکے ہیں۔

شاہی محل نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور کامن ویلتھ کی دعوت پر برطانوی شہزادہ اہلیہ سمیت پاکستان آئیں گے۔

شاہی خاندان نے شہزادے کے پاکستانی دورے کا مختصر اعلان کرتے ہوئے مزید تفصیلات بعد میں بتانے کا اعلان کیا تھا اور اب شہزادے کے دورے کی مزید تفصیل جاری کردی گئی۔

شاہی محل کی جانب سے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا گیا کہ شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ آئندہ ماہ اکتوبر کو پاکستان آئیں گے۔

ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ آغا خان کی دعوت پر آغا خان سینٹر میں ہونے والے خصوصی ایونٹ میں بھی شرکت کریں گے۔  شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان میں رہیں گے۔

شہزادہ ولیم کی والدہ پرنسز آف ویلز شہزادی ڈیانا ماضی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close