Featuredپنجاب

میری بطورجج کوشش ہوتی ہے زیادہ سے زیادہ فیصلے کروں

 ملتان: میری عدالت میں کیس سنے بغیرسماعت مؤخرنہیں ہوتی، چیف جسٹس

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ میری عدالت میں کیس التوا کی ایک صورت ہے وکیل انتقال کرجائےیاجج رحلت فرما جائے۔

جسٹس آٓصف سعید کھوسہ نے بتایا کہ میری عدالت میں کیس سنےبغیرسماعت مؤخرنہیں ہوتی، جج جب فیصلہ سناتےہیں تووکیل اور پیچھےبیٹھےلوگ اورقاصدسنتاہے لیکن دلائل سننےکےبعدجب جج فیصلہ نہ کریں توجج اورقاصدمیں فرق نہیں ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ماضی میں عدالت میں بدمزگی کاتصورنہیں کیا جا سکتاتھا، مقدمات کی بھرمارکی وجہ سےشایدجج وکیل کووقت نہیں دےپاتے، اب مقدمات کی تعدادمیں اضافہ ہوگیالیکن جج کم ہیں میری بطورجج کوشش ہوتی ہےزیادہ سےزیادہ فیصلےکرسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نئےوکلاکوکسی سینئرسےٹریننگ لیناضروری ہے،اب بڑی تعدادمیں نوجوان وکیل آگئےجنہیں روایتوں کاپتہ نہیں ہے،پہلےبیرسٹرزفیس نہیں لیتےتھےخدمت کرتےتھےاب ہرکیس میں ایک سینئر وکیل کےساتھ 2جونیئروکیل ہوتےہیں جب کہ جونیئروکیل ہی اتنےسارےہیں ان کےاستادبھی جونیئروکلاہی ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close