Featuredکھیل و ثقافت

بنگلادیش کو 9 وکٹوں سے شکست

لاہور: سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے دوسرا ٹی 20 میچ جیت کر سیریز بھی اپنے نام کر لی

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلادیش نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔

اوپننگ بلے باز تمیم اقبال نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65 رنز بنائے

پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے 2 جب کہ شاداب خان، شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قومی ٹیم نے بنگلہ دیشی ٹیم کا ہدف کپتان بابراعظم اور آل راﺅنڈر محمد حفیظ کی عمدہ بلے بازی کی بدولت 16.4 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر کے 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ بابراعظم نے 44 گیندوں پر 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 66 رنز بنائے جبکہ محمد حفیظ ایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے اور ناٹ آﺅ ٹ رہے۔

قومی ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی 20 رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے تیسرے اور آخری میچ میں بھی جیت درکار ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close