Featuredدنیا

حکومت کو غصہ نہ دلائیں، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر گولی مارنے کی دھمکی

منیلا : فلپائنی صدر روڈیگو دوٹیرٹے نے کہا کہ اگر عوام نے حکومت کے احکامات پر عمل نہ کیا تو وہ فوج کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیں گے۔

فلپائنی صدر روڈیگو دوٹیرٹے نے خطاب کے دوران لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گولی مارنے کی دھمکی دے دی۔

فلپائنی صدر کا کہنا تھا کہ حکومت کو غصہ نہ دلائیں، انہیں چیلنج مت کریں،کیوں کہ ایسا کرنے پر آپ کو ہی شکست ہوگی۔

میں فوج اور پولیس کو حکم دیتا ہوں کہ اگر کسی نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو کسی قسم کا نقصان پہنچایا اور ان کی زندگی خطرے میں ڈالی تو اسے فوری گولی مار دیں۔

فلپائنی صدر کا یہ بیان منیلا کے علاقے کوئزن میں کچی آبادی کے رہائشیوں کی جانب سے کیے گئے احتجاج کے بعد سامنے آیا ہے۔ کچی آبادی کے رہائیشوں کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن نافذ ہوئے دو ہفتوں سے زائد کا وقت گزر چکا ہے تاہم انہیں اب تک کھانے پینے کی اشیا اور دیگر امدادی سامان نہیں دیا گیا۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 50 ہزار ہوگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close