Featuredاسلام آباد

پاکستان ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے

اسلام آباد: حکومت پاکستان ایران کے خلاف عائد امریکی پابندیوں کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں اور صلاح و مشورے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ڈاکٹر عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ دوست اور ہمسایہ ملک کی حثیت سے اسلام آباد امریکی پابندیوں کی وجہ سے کورونا وائرس کے مقابلے میں ایران کو پیش آنے والی مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہے اور پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ کورونا کا بحران شروع ہوتے ہی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیز دیگر پاکستانی عہدیداروں نے ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کے لیے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا تھا اور یہ معاملہ اب امریکی کانگریس میں پہنچ گیا ہے۔
عائشہ فاروقی نے مزید کہا کہ ایران ہمارا دوست اور ہمسایہ ملک ہے اور کورونا وائرس کے خلاف مہم میں باہمی تعاون کا فروغ ایک فطری امر ہے تاکہ اس مہم میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی زائرین کی واپسی کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان جاری تعاون کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے پر حکومت ایران کے شکر گزار ہیں۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close