Featuredسندھ

شہر قائد میں غیرت کے نام پر نوجوان قتل

کراچی: بہن سے دوستی کے جرم میں نوجوان کو قتل کرکے لاش ملیر ندی میں پھینکنے والے تینوں بھائی گرفتار۔

بہن سے دوستی پر بھائیوں نے غیرت کے نام پر ایک نوجوان کی جان لے لی، مقتول عمران کی لاش ملیر ندی سے برآمد کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے، پولیس کے مطابق ملزمان نے بہن سے دوستی کرنے پر نوجوان عمران کو گزشتہ روز اغوا کیا اور تشدد سے قتل کرکے لاش ملیر ندی میں پھینک دی۔

مقتول عمران کے اغوا کا مقدمہ ایک رشتہ دار کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، ملزمان کی نشاندہی پر مقتول عمران کی لاش ندی سے برآمد کرلی گئی۔

بہن نے بھی پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا، گرفتار ملزمان کی بہن کا کہنا تھا کہ 8 سال پہلے بھی بھائیوں کو شادی کا کہا تھا لیکن نہیں مانے، بھائیوں نے میرے سامنے عمران پر تشدد کیا۔

ملزمان بھائیوں نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ بہن اور مقتول کو ایک ساتھ مقتول کے گھر پر دیکھا، عمران کو اسی کے گھر پر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا اور قتل کردیا تھا۔

گرفتار اہلکار وسیم نے پولیس کو بتایا کہ لاش ٹھکانے لگانے کے لیے گاڑی منگوائی اور لاش ملیر ندی میں جاکر پھینک دی، بہن کو بھی گھر پر جاکر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا کہنا تھا کہ واردات میں ہم تینوں بھائی ساتھ تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ واردات میں استعمال ہونیوالی گاڑی بھی تحویل میں لے لی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close