Featuredاسلام آباد

آنےوالےدنوں میں کوروناکےکیسزبڑھتےہوئےنظرآرہےہیں

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے عالمی ادارہ صحت کے خط پر ردعمل میں کہا ہے کہ ڈبلیوایچ او کی تجاویزپرعملدرآمد ضروری نہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مراسلے کے حوالے سے ایک بیان میں ڈاکٹرظفرمرزانے کہا کہ ہم نے اپنے عوام کے بہترین مفاد میں بہترین خود مختار فیصلے کئے ہیں اور کوروناوائرس کےمعاملےپرسوچی سمجھی حکمت عملی اپنائی، ڈبلیو ایچ اونےصرف وباکودیکھناہوتاہے، اس کی تجاویزپرعملدرآمدضروری نہیں، پاکستان اس وبا سمیت صحت کے شعبے میں عالمی ادارہ صحت کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کو اہمیت دیتا ہے۔

ڈاکٹرظفرمرزا کا کہنا تھا کہ ایس اوپیزپرعمل کرناہماری اولین ترجیح ہے، کوروناوائرس کےساتھ زندگی کوبھی چلاناہے، کوئی پتہ نہیں وائرس کتناعرصہ رہناہے، جوسیکٹرزبندہیں وہ بندہی رہیں گے، عوام نےسمجھاکوروناعیدکےبعدختم ہوجاناہے اور احتیاط نہ کی، آنےوالےدنوں میں کوروناکےکیسزبڑھتےہوئےنظرآرہےہیں، عوام کےلیےجوبہترہےوہ فیصلہ کرتےہیں، حکومت کےپاس لاک ڈائون کا آپشن موجودہے۔

واضح رہے کہ علمی ادارہ صحت نے پاکستان میں لاک ڈاؤن کی نرمی سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم اور 22 مئی کو پابندیاں اس وقت اٹھائی گئیں جب ملک اس فیصلے کے لیے بنیادی تقاضوں پر پورا نہیں اترتا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close