Featuredدنیا

دھماکے کے دوران جنم لینے والے بچے سوشل میڈیا صارفین کو اپنا گرویدہ بنالیا

بیروت : لبنان میں خوفناک دھماکے کے بعد جنم لینے بچے نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کچھ روز قبل خوفناک دھماکے ہوا تھا جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

بیروت میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے عین وقت ایک خاتون ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

خوفناک حادثے کے وقت دنیا میں آنے والے بچے کا والد اپنے بیٹے کی آمد سے قبل کے لمحات عکسبند کررہا تھا کہ اچانک دھماکہ ہوگیا جو ویڈیو میں ریکارڈ ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ڈلیوری روم کی طرف جاتی ہیں اور چند لمحوں بعد ہی قیامت خیز دھماکے سے سارا منظر الٹ پلٹ ہوگیا، اسپتال کے شیشے ٹوٹ پر ہر طرف بکھر جاتے ہیں۔

دھماکے کے باعث اسپتال کا متعدد عملہ اور دیگر افراد جاں بحق و زخمی ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود طبی عملے نے اپنے حواس بحال رکھے اور درد زہ میں مبتلا خاتون کی ڈلیوری کا عمل بخیر و خوبی انجام دیا۔

مذکورہ بچے کا نام بعد ازاں میریکل (معجزہ) بے بی جارج رکھا گیا، پیدائش کے چند روز بعد والد نے اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close