Featuredدنیا

ایوانکا ٹرمپ عملی سیاست میں حصہ لیں گی

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے والد کی مشیر رہنے کے بعد عمل سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایوانکا ٹرمپ آئندہ سینیٹ انتخابات میں ریاست فلوریڈا سے امریکی سینیٹ کے لیے انتخات لڑیں گی۔

ایوانکا ٹرمپ کو اس وقت وائٹ ہاؤس میں اعلیٰ مشیر کی حیثیت حاصل ہے لیکن والد کی صدارت چھوڑنے سے پیشتر ہی ایوانکا کے مستقبل کے حوالے سے مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

ٹرمپ کی بیٹی پر یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے ٹیکس سے مستثنیٰ غیرمنافع بخش تنظیم کے فنڈز کا استعمال ٹرمپ کے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار اور دیگر کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے کیا۔

انہوں نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔

امریکی نیوز چینل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ اب ایوانکا سیاست میں باضابطہ طور پر آنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2020 کے انتخابات میں شکست کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے نظریں سینٹ پر جما لی ہیں۔

ایوانکا ٹرمپ میں فلوریڈا سے امریکی سینیٹ کے لئے انتخاب لڑیں گی جہاں ان کا مقابلہ مارکو روبیو سے ہونے کی توقع ہے۔

مارکو روبیو ماضی میں ٹرمپ کے سخت ناقد رہے ہیں لیکن2016 میں جیت کے بعد وہ امریکی صدر کے وفادار ساتھی بن گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close