Featuredدنیا

سوتی ہوئی خاتون کے پیٹ میں 4 فٹ لمبا سانپ گھس گیا

ماسکو : سانپ نے سوتی ہوئی روسی خاتون کے پیٹ میں گھر بسالیا، 4 فٹ لمبے سانپ کو آپریشن کے ذریعے خاتون کے پیٹ سے نکالنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق یہ خوفناک و تجیب و غریب واقعہ روس کے علاقے دگستان میں پیش آیا جہاں گھر میں سوتی ہوئی خاتون کے منہ میں اچانک 4 فٹ لمبا سانپ جاگھسا اور حلق کے راستے پیٹ میں اپنی جگہ بنالی۔

سانپ کے پیٹ میں گھسنے کے بعد خاتون کی طبعیت خراب ہونے لگی جس کے باعث اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسپتال میں خاتون کے ٹیسٹ کرنے سے معلوم ہوا کہ متاثرہ خاتون کے پیٹ میں سانپ داخل ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے خاتون کے منہ سے 4 فٹ لمبا سانپ نکال لیا۔

ڈاکٹروں نے خصوصی ٹیوب کی مدد سے خاتون کا آپریشن کیا اور سانپ کو منہ کے ذریعے باہر نکالا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سانپ کو جب منہ سے باہر نکالا گیا تو وہ تڑپنے لگا تاہم اب یہ واضح نہیں ہوسکا کہ سانپ زندہ ہے یا مرگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close