More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredپاکستان

نواز شریف ڈاکٹروں کے مشورے پر ہی واپس وطن آئیں، احسن اقبال

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور : پاکستان مسلم لیگ نواز کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ مکمل صحتیاب ہونے پر نواز شریف واپس اپنے عوام کے درمیان ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما احسن اقبال نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق کہا ہے کہ نواز شریف ملک کا اثاثہ ہیں، ان کی صحت پر سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے اپیل ہے وہ اپنا علاج پہلے مکمل کرائیں، صحت سنبھل جائے تو واپس وطن آنے میں لمحہ بھرتا خیر نہ کریں، امید ہے کہ نواز شریف مکمل صحت یاب ہوں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ان کی غیر موجودگی میں بھی ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہ سکتی ہے، نواز شریف ڈاکٹروں کے مشورے پر ہی واپس وطن آئیں گے۔

رہنما مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے صحت کو لاحق شدید خطرات کے پیش نظر اجازت دی گئی تھی، ہم ان کو موقع دینا چاہتے ہیں کہ لوگ ان کی حقیقت جان جائیں۔

حکومت کی معیشت پالیسی پہلے انڈوں پر، پھر بکری ،کٹے اور اب بھنگ پر ہے، حکومتی طریقہ کار سے لگ رہا ہے کہ جلد ہی پوست کی کاشت کا اعلان کریں گے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close