Featuredپاکستان

گجرپورہ اجتماعی زیادتی کیس: ملزم وقارالحسن کا اہم انکشاف

لاہور : گجرپورہ اجتماعی زیادتی کیس کے ملزم وقار الحسن نے انکشاف کیا ہے کہ مرکزی ملزم عابد ماضی میں بھی سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قریب گجرپورہ لنک روڈ پر بچوں کے سامنے ماں سے اجتماعی زیادتی کیس میں گرفتار ملزم وقار الحسن نے دوران حراست اہم انکشاف کیا ہے۔

وقار الحسن کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عابد شفقت نامی شخص کیساتھ وارداتیں کرتا رہا، شفقت بہاولنگر کا رہائشی اور عابد کا دوست ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وقار الحسن کے انکشاف کے بعد سی آئی اے نے ٹیمیں بہاولنگر ، لاہور ،شیخوپورہ روانہ کردیں جبکہ مرکزی ملزم عابد علی کے بہنوئی اور رشتے دار کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد وقار الحسن سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔

خیال رہے کہ وقار الحسن نے سی آئی اے لاہور میں رضاکارانہ طور پر پیش ہوکر گرفتار دی تھی، ملزم وقار نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اجتماعی کیس میں ملوث نہیں تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close