Featuredکھیل و ثقافت

کوہلی کی ناقص کارکردگی پر تنقید ہوئی تو انوشکا برا مان گئیں

دبئی: انڈین پریمیئر لیگ میں ویرات کوہلی کی ناقص فیلڈنگ پر کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے تبصرہ کیا جو انوشکا شرما کو پسند نہیں آیا۔

انڈین پریمیئر لیگ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ناقص کارکردگی پر تنقید ہوئی تو انوشکا شرما برا مان گئیں اور انہوں نے اپنے شوہر کا دفاع کیا۔

کوہلی کے کیچ چھوڑنے پر گواسکر نے کہا کہ ’لگتا ہے کوہلی لاک ڈاؤن کے دوران صرف انوشکا کی باؤلنگ پریکٹس کررہے تھے۔
گواسکر کی اس بات پر بالی ووڈ اداکارہ غصہ ہوئیں اور انہوں نے سابق کرکٹر کو آڑے ہاتھوں لیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ مسٹر گواسکر آپ کا تبصرہ نامناسب تھا، کرکٹ میں شوہرکی ناکامی یا خراب کارکردگی کا الزام بیوی کو دینا غلط اور سراسر زیادتی ہے۔

دوسری جانب سنیل گواسکر نے اپنی بات کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے انوشکا پر کوئی الزام عائد نہیں کیا اور نہ ہی کوئی نازیبا لفظ بولا ۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل رائل چیلنجرز بنگلور اور کنگز الیون پنجاب کے درمیان میچ کھیلا جارہا تھا، جس میں ویرات کوہلی نے کے ایل راہول کے دو کیچ ڈراپ کیے جس کی وجہ سے اُن کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close