Featuredانٹرٹینمنٹ

متنازعہ گلوکارہ نکی مناج بھی ماں بن گئیں

نیویارک : متنازعہ امریکی گلوکارہ نکی مناج کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوگئی۔

فحش پرفارمنس کیلئے مشہور گلوکارہ امریکی گلوکارہ نے اپنے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش سے متعلق خوشخبری سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے دی۔

رپورٹ کے مطابق گلوکارہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز ہوئی تھی جس کی تصدیق انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے کی۔

نکی مناج نے اکتوبر 2019 میں سادگی سے اپنے قریبی دوست نیتھ پیری سے شادی کی تھی۔

واضح رہے کہ نکی مناج فحش پرفارمنس، جنسیت کی جانب راغب کرنے والی شاعری، بھڑکیلے اور انتہائی نامناسب لباس پہن کر پرفارمنس کرنے کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close