Featuredدنیا

ہم نے دنیا کی اقتصادی طاقتوں میں شامل ہونے کا بیٹرا اٹھا رکھا ہے

انقرہ: ترکی دنیا کی پہلی 10 اقتصادی طاقتوں میں شامل ہو کر رہے گا

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہم جلد دنیا کی دس اقتصادی طاقتوں میں شامل ہونے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

انہوں نے یہ اعلان انقرہ میں مرکزِ قومی کنونشن و ثقافت میں اتاترک ثقافت، لسان و تاریخ سے متعلق زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی نے سود، قیمت زر، افراط زر اور قیاس آرائیوں کے بوجھ تلے دبانے کی کوششوں کے برخلاف تاریخی جدوجہد کی ہے، ہم غازی مصطفی کمال اتاترک کی تجویز کے مطابق عقل و علم کی راہ کو اپناتے ہوئے ان کی راہ پر گامزن ہیں اور ان کے ورثے کو کھوکھلا بنانے کی کوششیں کرنے والوں کو قوم کے حوالے کرتے ہیں۔

لیکن ہم نے اس دلجمعی کے ذریعے دنیا کی پہلی دس اقتصادی طاقتوں میں شامل ہونے کا بیٹرا اپنے سر اٹھا رکھا ہے ، میرے نزدیک یہ عمل غاز ی مصطفی کمال اتاترک کے لیے سب سے بڑا ہدیہ ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close