Featuredپنجاب

قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف صاحبزادے سمیت دوبارہ جیل منتقل

شہباز شریف اور حمزہ شہباز دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت پوری ہونے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

پیرول کی مدت ختم ہونے کے بعد جیل حکام پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو ماڈل ٹاؤن سے لے کر جیل روانہ ہوئے۔ دونوں کو الگ الگ گاڑیوں میں جیل پہنچادیا گیا۔

خیال رہے کہ 27 نومبر کو شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو بیگم شمیم اختر کے انتقال کے باعث پیرول پررہا کیا گیا تھا۔ حکومت پنجاب نے گزشتہ روز ان کی رہائی میں 24 گھنٹے کی توسیع کی تھی۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت کل ختم ہو گی تھی لیکن اس میں 24 گھنٹے کی توسیع کی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close