Featuredکھیل و ثقافت

بھارت، آسٹریلیا میچ کے دوران امپائر حادثے کا شکار، ویڈیو وائرل

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں امپائر حادثے کا شکار ہوگیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں امپائر کے سر پر کیپ نہ پہننے کے باعث کیمرہ لگ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امپائر گیراڈ ایبڈ چلتے ہوئے آرہے ہیں اور اچانک ہی اوپر لگے کیمرے سے ٹکرا گئے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، ویڈیو کو تین ہزار سے زائد صارفین پسند کرچکے ہیں اور متعدد صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

ایک صارف نے آسٹریلوی اسپورٹس کوریج کو دنیا کی بہترین کوریج قرار دیا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ اس واقعے پر کمنٹیٹرز کا کھل کھلا کر ہنسنا اچھی مثال قائم نہیں کررہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close