Featuredسندھ

کراچی کی خاتون دروغہ نے دوستی کا جھانسہ دیکر کر ڈاکو کو گرفتار کرلیا

کراچی : تھانہ ٹیپو سلطان کی خاتون دروغہ نے موبائل فون پر دوستی کا جھانشہ دیکر ڈاکو کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے تھانہ ٹیپو سلطان میں تعینات خاتون ایس ایچ او نے اپنی حاضر دماغی سے ڈکیٹ کو دوستی کا بہانے بلاکر گرفتار کرلیا۔

خاتون ایس ایچ او کو ملزم کا نمبر ملا تو اس سے فون پر بات چیت کرکے ملاقات کےلیے جگہ کا تعین کیا گیا اور جب ملزم ملنے آیا تو خاتون ایس ایچ او نے سادہ لباس میں موجود اہلکاروں کی ہمراہ اسے دھر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ایس ایچ او نے گرفتار ملزم کے قبضے سے لوٹے گئے زیورات، نقدی، موبائل فون برآمد ہوئے ہیں جبکہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close