Featuredدنیا

  جوبائیڈن انتظامیہ نے سابق صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو رَد کردیا

واشنگٹن :  مشر ق وسطیٰ سے متعلق امریکی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلی سامنے آگئی۔

امریکی خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کی پاسداری کی یقین دہانی کرائی تو امریکا شامل ہوجائے گا۔

امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلینکن نے پہلی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ یمن کی عوام انسانی بحران کا شکار ہے۔ یمن کے 80 فیصد حصے پر حوثی ملیشیاء ہے۔

انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیاء جارحیت کی مرتکب ہوئی۔ سعودی قیادت میں فوجی اتحاد سے بھی انسانی بحران پیدا ہوا۔ کوشش ہے ہمارے کسی اقدام سے یمن میں امدادی کام نہ رکیں۔

جوبائیڈن کی حکومت نے ایران ڈیل میں واپسی کا اشارہ دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے ایٹمی ڈیل کی پاسداری کی یقین دہانی کرائی تو امریکا معاہدے میں شامل ہوجائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close