Featuredکھیل و ثقافت

اداکارہ ہانیہ عامر بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

پشاور زلمی نے چند روز قبل ہر سال کی طرح اداکارہ ماہرہ خان کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا تھا۔

پشاور زلمی نے اداکارہ ہانیہ عامر کو بھی پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے لیے سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اداکارہ ہانیہ عامر سال 2020 میں پشاور زلمی کے پی ایس ایل ترانے کا بھی حصہ تھیں۔

تاہم ہانیہ عامر کو پشاور زلمی کی سفیر مقرر کرنے کے بعد اب پی ایس ایل شائقین کی جانب سے یہ سوال کیا جارہا ہے کہ ترک اداکارہ اسرا بلگیچ کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنے کے حوالے سے اب تک کوئی باضابطہ اعلان کیوں نہیں کیا گیا۔

ہانیہ عامر کو ٹیم کا سفیر مقرر کرنےکے بعد صارفین پوچھ رہے ہیں کہ ترک اداکارہ اسرا بلگیچ سفیر ہیں یا نہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا سیزن ایک دن بعد 20 فروری سے شروع ہورہا ہے اور شائقینِ کرکٹ کو ایونٹ شروع ہونے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

سیزن کا پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close