Featuredسندھ

رواں سال کی سب سے بڑی چوری ، تفتیشی پولیس نے مزید 7 کلو سونا برآمد کر لیا

کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر رواں سال کی سب سے بڑی چوری کے معاملے میں ساؤتھ زون تفتیشی ٹیم نے سنار کی دکان سے چوری ہونے والا مزید 7 کلو سونا برآمد کر لیا، جس کے بعد مجموعی طور پر برآمد سونا 10 کلو ہوگیا ہے۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران مرزا نے بتایا کہ تفتیشی پولیس نے مزید 7 کلو سونا برآمد کر لیا ہے، اس سے قبل 3 کلو سونا برآمد کیا گیا تھا، مجموعی طور پر 10 کلو سونا برآمد کرلیا گیا۔

 

یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز نے سب سے پہلے 10 کلو سے زائد سونے کی چوری کی خبر نشر کی تھی، برآمد شدہ سونے کی مالیت 9 کروڑ روپے کے قریب ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق گرفتار ملزمان آصف اور وسیم کی نشان دہی پر مزید سونا برآمد کیا گیا، یہ کارروائی سی پی ایل سی ساؤتھ کی مدد سے کی گئی۔

 

 

عمران مرزا نے بتایا کہ ملزمان نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ مختلف مقامات پر سونا چھپایا تھا، پولیس نے ٹیکنیکل طریقے اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے کیس حل کیا۔

پولیس سربراہ کی جانب سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران مرزا کو شاباش بھی دی گئی، آئی جی سندھ کی جانب سے ساؤتھ زون تفتیشی ٹیم کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://www.pakistanviews.org/pakistan/sindh/83727/

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close