Featuredاسلام آباد

وزیراعظم کا وزارت سمندرپار پاکستانیوں اور نیوٹیک میں اصلاحات کا فیصلہ

وزیراعظم نے وزارت سمندرپارپاکستانی اورنیوٹیک میں اصلاحات کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی اداروں کو صوبوں کے ساتھ رابطے اور تعاون یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نےکہا ہےکہ بہترین اور عالمی معیار کے پیشہ ورانہ تکنیکی ہنر سے لیس افرادی قوت کے لیےریگولیشن کامربطو نظام یقینی بنایا جائے،نادرا ملک اور بیرون ملک موجود افرادی قوت کا ایک مربوط اورمنظم ڈیٹا بیس بنایا جائے،عالمی معیار سے ہم آہنگ فنی اورتکنیکی تربیت کی منصوبہ بندی کا نفاذ کیا جائے۔

وزیرِاعظم نےبیرون ممالک روزگار کےحوالے سےکمپنیوں کے لائسنس رجیم میں بھی اصلاحات کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پاکستانی افرادی قوت کو دھوکہ دے کرمعاشی نقصان پہنچانےوالی کمپنیوں کی نشاندہی کی جائے،ایسے عناصر دنیا بھر میں پاکستان کی سبکی کا باعث بنتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close