Featuredپنجاب

میں نے مانوں ہمارا سیاسی کلچر ہے، ہارنے والا اپنی ہا ر کو تسلیم نہیں کرتا

راولپنڈی:  آئندہ تمام انتخابات میں بھی تحریک انصاف کامیاب ہوگی، 22 کروڑ عوام نے عمران خان کے وژن کو تسلیم کیا ہے۔

 
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہا تھا پی ڈی ایم رہے گی نہ ہی اپوزیشن رہے گی، ہم نے کہا تھا جی بی اور آزاد کشمیر انتخابات پی ٹی آئی جیتے گی، اپوزیشن نے احتجاجی تحریک چھوڑ کر انتخابی عمل میں حصہ لیا، میں نے مانوں ہمارا سیاسی کلچر ہے، ہارنے والا اپنی ہا ر کو تسلیم نہیں کرتا۔
غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ آج تک کوئی ایسا الیکشن نہیں ہوا جس پر انگلی نہ اٹھی گئی، عمران خان نے انتخابی اصلاحات کی بات کی، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر ہم متفق ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں، آئندہ تمام انتخابات میں بھی تحریک انصاف کامیاب ہوگی۔
 
ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ ن کے بیانیے کو مسترد کردیا، پی ٹی آئی سیاسی میدان میں پہلے سے زیادہ مؤثر جماعت بن کر ابھری، وقت نے ثابت کردیا تحریک انصاف وفاق کی علامت ہے، پیپلزپارٹی سکڑ کر اندرون سندھ کی جماعت بن گئی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ عوام نے عمران خان کے وژن کو تسلیم کیا ہے، بھارت علاقائی سیاست میں پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close