Featuredاسلام آباد

رحیم یار خان میں مندر پر حملے کیخلاف قراداد منظور کرلی گئی

اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، جس میں رحیم یارخان مندر میں پیش آنیوالے واقعے پر قرارداد منظور کی گئی

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا مندرواقعے پرتمام علماکرام اوروزیراعظم نےسخت مذمت کی ہے جبکہ صوبائی وزراکی اعلیٰ قیادت نے بھی مندرواقعےکی مذمت کی ہے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پوراملک اقلیتی کمیونٹی کیساتھ ہمدردی کااظہارکرتاہے، بھارت میں مودی کی حکومت نچلی ذات کےہندوؤں کوبھی نہیں چھوڑتی، اگراس قراردادمیں بھی کچھ تبدیلیاں کرناچاہیں تواس پربات ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : قومی اسمبلی میں رانا تنویر اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور آمنے سامنے

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ اسلام میں اقلیتوں کےحقوق کےتحفظ پرزور دیا گیا، وزیر اعظم نے مندر کےواقعےکا نوٹس لیا، مندر واقعے کا بحیثیت انسان اورمسلمان دکھ ہے۔

ہم بابری مسجد اورکشمیریوں پرمظالم پرسراپااحتجاج ہیں، پورا ملک، حکومت ہندو برادری سےاظہارہمدردی کرتی ہے، پاکستان کےپرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے، بھارت میں ایسے واقعات ہوں تو مودی کی دہشتگردی کی حمایت کی جاتی ہے، پاکستان میں اقلیتوں کی حفاظت اور بھارت میں اقلیتوں پر ظلم کیا جاتا ہے
اس سے قبل خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں بھی رحیم یارخان میں مندرپرحملے کیخلاف مذمتی قراردادمتفقہ طور پر منظور کرلی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close