Featuredاسلام آباد

حکومت پاکستان اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کوششیں کرتی رہی ہے

اسلام آباد: صدرمملکت عارف علوی نے اقلیتوں کے دن کے موقع پرقوم کے نام پیغام میں کہا کہ پاکستان 11 اگست کا دن اقلیتوں کی تعلیم ، عدلیہ ، دفاع سمیت دیگر شعبوں میں خدمات کے اعتراف میں مناتا ہے

اقلیتوں نے ملک کی سماجی اورمعاشی ترقی میں قابل تعریف کردار ادا کیا ہے، پاکستان میں اقلیتوں کوآئین پاکستان کے تحت ضمانت کردہ تمام سیاسی ، معاشی اورسماجی حقوق حاصل ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : ہم کسی بھی ملک کے بارے منفی عزائم نہیں رکھتے لیکن اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، صدر عارف علوی

صدرعارف علوی نے کہا کہ پاکستان نے اقلیتوں کے حقوق کی فراہمی کی نگرانی کیلئے قومی اقلیتی کمیشن کی تشکیل کی، حکومت پاکستان اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کوششیں کرتی رہی ہے، میثاقِ مدینہ میں بھی تمام مذہبی گروہوں کو یکساں مذہبی اور سیاسی حقوق کی ضمانت دی گئی تھی، ہمارا مذہب اسلام بھی اقلیتوں کے حقوق کو مکمل طور پر تسلیم کرتا ہے۔

پاکستان اپنی اقلیتوں کے مذہبی ، سماجی ، سیاسی اور معاشی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، اقلیتی برادریوں کے طلباء اور ممبران کی تعلیم ، عبادت گاہوں کی دیکھ بھال کے لیے گرانٹ ، مالی امداد کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ علماء اور میڈیا لوگوں کو اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں تعلیم دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close