Featuredسندھ

کورنگی مہران ٹاؤن میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے 11 افراد جاں بحق

کراچی :علاقے مہران ٹاؤن میں واقع کیمیکل فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں اور رضا کار جائے حادثہ پہنچ گئے

آگ اس قدر شدید تھی کہ شہر بھر سے فائر ٹینڈر طلب کرلئے گئے، اور فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے اندر متعدد مزدوروں کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں، اور آگ کے بجائے فیکٹری کے اندر دھواں بھر جانے کے باعث مزدوروں کی ہلاکتوں کی خدشہ ہے، اس لئے فیکٹری کی دیواریں گرانے کی کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں : کراچی، فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں گرنے سے 3 مزدور جاں بحق

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے اب تک 11لاشیں نکالی جاچکی ہیں، اور تمام لاشیں جھلسی ہوئی ہیں، جب کہ دھویں کے باعث فیکٹری کے اندر جانا ممکن نہیں، ایک فائر فائٹر کارروائی کے دوران عمارت سے گرنے سے شدید زخمی ہوگیا ہے، لاشوں اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close