Featuredاسلام آباد

آئس منشیات کی بڑی مقدار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد: نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی آئس منشیات کی بڑی مقدار بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا

بحرین جانے والی پی آئی اے کی پرواز نمبر 187 کی بریفنگ جاری تھی کہ پشاور اور خیبر ایجنسی کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے 5 مسافروں جان محمد، عبد القدیر، وسید خان، محمد آصف اور محمد اعجاز سامان سمیت ائیرپورٹ پہنچے، جن کے سامان کو چیک کیا گیا تو ٹرالی بیگوں میں مختلف طریقوں سے منشیات چھپائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑ ھیں : انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو مختلف واقعات میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اے ایس ایف حکام نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 18 کلو گرام سے زائد آئس منشیات برآمد ہوئی ہے، جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے ہے، ملزمان کو سامان و برآمد شدہ آئس سمیت حراست میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد مزید تفتیش کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close