Featuredدنیا

طالبان نے اقوام متحدہ میں عالمی رہنماؤں سے بات چیت کے لیے اپنا سفیرمقررکرنے کی خواہش

کابل: اقوام متحدہ میں عالمی رہنماؤں سے رابطے کے لیے طالبان نے دوحہ میں مقیم اپنے ترجمان سہیل شاہین کوسفیرمقررکرنے کے خواہش کا اظہارکیا ہے

اس سلسلے میں افغان طالبان کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس کوخط بھی لکھا گیا ہے جس کی تصدیق سیکرٹری جنرل کے دفترنے بھی کردی ہے کہ طالبان نے اعلی سطح کی بحث میں حصہ لینے کی گزارش کی ہے۔

افغان طالبان کی اس خواہش کے بعد اقوام متحدہ میں پہلے سے موجود افغان سفیرغلام اسحاق زئی کو پیچیدہ صورتحال کا سامنا ہے۔ انتونیو گوتیریس کے ترجمان کے مطابق اسحاق زئی اب افغانستان کی نمائندگی نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں : اپوزیشن کی جانب سے فلسطین پر منظور قرار داد اقوام متحدہ میں جمع

غلام اسحاق زئی معزول کی گئی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے سفیر مقررکیے گئے تھے۔

ترجمان سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ میں افغانستان کی نشست کے لیے حریف درخواست 9 رکنی کمیٹی کو بھیجی دی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں امریکا، چین اور روس جیسے ممالک شامل ہیں۔

ترجمان سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں طالبان کے سفیر کی قبولیت اس گروپ کی بین الاقوامی پہچان کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگا جو معاشی طوربھی بہتری کا سبب ہوگا۔

دنیا کے دیگر ممالک بھی افغانستان میں جامع حکومت اور خواتین سمیت شہریوں کے حقوق کے احترام کے لیے دباؤ ڈال سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close