Featuredاسلام آباد

مہلک وائرس سے مزید 46 افراد شکست کھا گئے

اسلام آباد : ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہزار 831 ہوگئی

گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں مزید 46 افراد کورونا وباء سے شکست کھا گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 51 ہزار 796 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید ایک ہزار 664 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 46 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہزار 831 ہوگئی، جبکہ اب تک 12 لاکھ 48 ہزار 202 کی تصدیق کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3 اشارعیہ 21 فیصد رہی، جبکہ 3 ہزار 511 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close