Featuredاسلام آباد

گلگت بلتستان میں موسم سرما کی پہلی لہر سے سردی کی شدت میں اضافہ

گلگت: گلگت سیاحتی مقام وادی بابوسر میں گزشتہ2روز سے وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے بابوسرٹاپ پر برفباری کی شدت میں اضافے سے دیامر پولیس چوکی ہٹادی گئی

بابوسرناران نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی آمدورفت بھی معطل ہے۔ رات گئے برفباری سے بابوسرناران نیشنل ہائی وے پر سفری پابندی عائد ہے۔

گلگت بلتستان ایمرجنسی سروس کی جانب سے بابوسر میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ بابوسر میں150افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : سردی کا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

شہر اور گردونواح میں ہلکی بارش سے سردی کی لہر دوڑ گئی۔ دیامر کے دور افتادہ علاقوں میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہورہی ہے۔ بٹوگاہ ٹاپ، فیری میڈو اور ننگاہ پربت میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے۔

بابوسر ٹاپ میں درجہ حرارت منفی 2سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا بابوسرٹاپ پر شدید برفباری سے اب تک12انچ برف پڑچکی ہے۔ برفباری کے باعث بابوسرناران کا زمینی رابطہ منقطع ہے۔

ڈپٹی کمشنر دیامر سعد بن اسد کا کہنا ہےکہ بابوسرناران نیشنل ہائی وے عارضی طور پر بند کردی گئی، مسافر اور سیاح شاہراہ قراقرم پر سفر کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close