Featuredکھیل و ثقافت

یہ ہیں خطروں کے کھلاڑی

دبئی : ولی عہد  حمدان بن محمد المختوم نے آسمانوں کی اونچائی میں جاکر ویڈیو بنا کر سب کے ہوش اڑا دیے

دبئی کے ولی عہد حمدان بن محمد المختوم اپنے خطرناک اور مشکل ترین کرتب کی وجہ سے ہمیشہ بین الاقوامی میڈیا کی سرخیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

کبھی انہیں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے سب اوپر دیکھا جاتا ہے، کبھی ان کی جہاز سے کودنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آتی ہیں۔

البتہ انہوں ایک بار پھر دبئی کے خطرناک ترین مقام سے ویڈیو شئیر کی ہے جیسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔

دبئی کے ولی عہد حمدان بن محمد المختوم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔ جس میں دکھائی دے رہا ہے کہ ولی عہد حمدان 250 فٹ بلند جھولے پر بیٹھے نظر آرہے ہیں۔

جبکہ 250 فٹ اونچے جھولے کی آخری بلندی پر بیٹھنا کوئی آسان بات نہیں، مگر دبئی کے ولی عہد نے بڑی بہادری کے ساتھ جھولے کے سب سے اونچے مقام پر بیٹھ کر ویڈیو بنانا کر شئیر کی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close