Featuredاسلام آباد

پیپلز پارٹی کا دوبارہ پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم) میں شمولیت کا امکان

اسلام آباد: آج ہونے والے پی ڈی ایم رہنماؤں کے ورچوئل اجلاس میں موجودہ ملکی صورت حال اور ملک میں بڑھتی مہنگائی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

پی ڈی ایم اجلاس میں حکومت کو آخری ڈیڈ لائن دے کر لانگ مارچ شروع کیے جانے کی تجویز زیر غور آئے گی۔ اجلاس میں حکومت کے خلاف فیصلہ کن لانگ مارچ پر مختلف سیاسی جماعتوں سے رائے لی جائے گی، حکومت مخالف فیصلہ کن مارچ پر اتفاق رائے کی صورت میں پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی کی واپسی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : انشاللہ ملک کے لوگ جلد پوری ذمہ داری پیپلز پارٹی کو دیں گے

اس کے علاوہ اجلاس میں حکومت سے پیڑولیم مصنوعات اور بجلی کی قمیتوں میں کمی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ملکی سیاسی صورت حال اور حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close