Featuredاسلام آباد

بجلی ایک روپیہ25 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد: نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔

بجلی کے نرخوں میں اضافے سے صارفین پر 15 ارب 70 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت نیپراہیڈکوارٹرمیں ہوئی۔

سی پی پی اے نے سماعت کے دوران موقف اختیار کیا تھاکہ مئی میں ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 29پیسے فی یونٹ رہی ہے، مئی میں مہنگے فرنس آئل سے19.30 فیصدبجلی پیداکی گئی جس کی فی یونٹ لاگت 12 روپے 39 پیسے فی یونٹ رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close