Featuredکھیل و ثقافت

پاکستان اور آسٹریلیا کی بڑے اسٹیج میں آمنے سامنے آنے کی کہانی

پاکستان 4 بار بڑے اسٹیج  پرآسٹریلیا کے مد مقابل آیا جس میں ہر مرتبہ آسٹریلیا کامیاب ٹھہرا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب پاکستان اور آسٹریلیا کسی عالمی کپ میں کوارٹر فائنل، سیمی فائنل یا فائنل میں مدِ مقابل آئیں گے۔

دونوں ٹیموں کی بڑے اسٹیج میں آمنے سامنے آنے کی کہانی کا آغاز 1987 کے کرکٹ ورلڈکپ سے ہوا تھا اور اس کے بعد پاکستان 1999، 2010 اور 2015 میں مدمقابل آئے جس میں ہر مرتبہ آسٹریلیا کامیاب ہوا ۔

ایشیا میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ 1987 کے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کا آمنا سامنا ہوا تھا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ورلڈکپ 1999 کے فائنل تھا، جہاں پاکستان کو آسٹریلیا نے ہی شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹائٹل جیتا تھا۔

اس میچ میں کینگروز نے شاہینز کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 132 پر آل آؤٹ کردیا تھا اور ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔

پاکستان اور آسٹریلیا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2010 کے سیمی فائنل میں مدِ مقابل ہوئے۔

اس میچ میں آسٹریلیا کو آخری اوور میں 18 رنز درکار تھے، جبکہ اُس وقت کے نامور اسپنر سعید اجمل کو مائیکل ہسی نے آخری اوور میں 3 چھکے لگا کر پاکستان کے ہاتھوں سے جیت چھین لی تھی۔

اس کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا 2015 کرکٹ ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں آمنے سامنے آئے اور یہاں بھی کینگروز فاتح رہے۔

پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 214 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں دونوں ٹیموں کا پھر سے سیمی فائنل میں مقابلہ ہے جہاں قومی ٹیم کامیابی حاصل کرکے آسٹریلیا کیخلاف اپنی تمام تلخ یادوں کا بدلہ لینے کے لیے پُرعزم ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم اس ورلڈکپ میں اب تک ناقابلِ شکست ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close