Featuredاسلام آباد

حکومت ای وی ایم شیطانی مشین سے اقتدار کو طول دینا چاہتی ہے

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اپوزیشن لیڈر نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کااہم دن ہے، حکومت اور اس کے اتحادی آج اس ایوان سے جن قوانین کو منظور کرانا چاہتے ہیں، اس کا سب سے بڑا بوجھ اسپیکر کے کندھوں پر ہے

شہباز شریف نے کہا کہ جب رات کے اندھیرے میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا اعلان ہوا اور پھر عجلت میں اجلاس موخر کردیا گیا، الیکشن سے پہلے اور الیکشن کے بعد سے عوام دھاندلی کا شور کر رہے ہیں،

حکومت ای وی ایم شیطانی مشین سے اقتدار کو طول دینا چاہتی ہے، حکومت اس ایول وشز مشین پر تکیہ کئے بیٹھی ہے، سلیکٹڈ حکومت عوام کے پاس ووٹ کیلئے نہیں جا سکتے، حکومت جانتی ہے کہ عوام سے انہیں ووٹ ملنا محال ہے، آج غیر قانونی طریقے سے بل پیش کیے جا رہے ہیں، تحریک انصاف حکومت نے مہنگائی کرکے عوام کا گلا کاٹا، ملک نے آج سے بدتردور آج تک نہیں دیکھا۔

یہ بھی پڑ ھیں : ٹی ایل پی سے معاہدے کو پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ

 

پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد بربادی کا نام تبدیلی، انتقام کا احتساب اور اور دھاندلی کا نام ای وی ایم مشین ہوگیا۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حکومت کی نیت میں فتور ہے، یہ کالے قوانین منظور کروانا چاہتے ہیں،ایوان کوئی کالا قانون منظور نہیں ہونے دے گا، اہم قانون سازی پر ایسا ایڈہاک سیشن نہیں بلایا جا سکتا، اسپیکر صاحب آپ اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے اس اجلاس کو موخر کریں اور اپوزیشن سے مشاورت کریں۔

جواب میں اسپیکر نے کہا کہ میں کوئی کام آئین وقانون کیخلاف نہیں کروں گا، جس پر شہباز شریف نے کہا کہ اسپیکر صاحب اگر آپ اپنی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دیں تو آپ کو کندھوں پر بٹھائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close