Featuredکھیل و ثقافت

ایک اعجاز پٹیل نے پوری بھارتی ٹیم پویلین بھیج دی

کیوی بولر کا بھارت کیخلاف شاندار کارنامہ ، اعجاز پٹیل نے بھارت کی پوری ٹیم آؤٹ کردی۔

نیوزی لینڈ کے اعجاز پٹیل ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 10 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر بن گئے۔

بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اعجاز پٹیل نے 119 رنز دیکر 10 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اعجاز پٹیل سے پہلے جم لیکر اور انیل کمبلے بھی اننگز میں 10 وکٹیں لے چکے ہیں، انگلینڈ کے جم لیکر نے آسٹریلیا کے خلاف 1956 میں اننگز میں دس آؤٹ کئے تھے۔

بھارت کے انیل کمبلے نے پاکستان کے خلاف 1999 میں ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

پاکستان کے سرفراز نواز اور عبدالقادر اننگز میں 9،9 وکٹیں لے چکے ہیں، سرفراز نواز نے آسٹریلیا کے خلاف 1979 میں اننگز میں 9 شکار کئے تھے جبکہ عبدالقادر نے انگلینڈ کے خلاف 1987 میں اننگز میں نو وکٹیں لی تھیں۔

سرفراز نواز، عبدالقادر سمیت ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 17 بولرز اننگز میں نو وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close