Featuredدنیا

آج بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

 سعودی عرب: ماہرین فلکیات کے مطابق خانہ کعبہ کے اوپر چاند کا یہ منظر عام آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا

سعودی وقت کے مطابق چاند رات 3 بج کر 23 منٹ پر خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا جب کہ پاکستان میں اس وقت 5 بج کر 23 منٹ ہوں گے، اس سے قبلے کی سمت کا تعین بھی کیا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑ ھیں : ماہِ ربیع الاوّل کا چاند نظر آگیا

یہ منظر رواں سال تیسری اور آخری بار دیکھا جائے گا۔

سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہےکہ یہ مسجد حرام میں فجر کی اذان سے 2 گھنٹے 11 منٹ پہلے کا وقت ہو گا، اس وقت چاند کی اونچائی 89.54 درجے ہوگی اور چاند کا روشن حصہ 87 فیصد ہوگا۔

ماہر فلکیات کے مطابق 24 گھنٹے میں چاند اوسطاً 6 درجے کے حساب سے جھکتا ہے جس حساب سے سال میں چاند 12 بار اپنا چکر لگاتا ہے مگر چاند کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا منظر کم ہی ہوتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close