Featuredسندھ

موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ

کراچی: صبح سویرے ہونے والی موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

کراچی کے مختلف علاقوں گلستان جوہر،گلشن اقبال، شارع فیصل، کورنگی، ملیر،ماڈل کالونی، کھارادر، گارڈن، قیوم آباد سمیت مختلف علاقوں میں کہیں تیز اورکہیں ہلکی بارش ہوئی بارش سے سڑکوں پرپھسلن اورپانی جمع ہونے سے دفاتر جانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑ ھیں : گورنر سندھ محمد زبیر قائد ن لیگ نوازشریف سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے

صبح سویرے ہونے والی موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں منگل تک بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے جبکہ 28 دسمبر سے شہر میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 5 ملی میٹریکارڈ کی گئی۔ائیرپورٹ پر4 اورگلستان جوہر میں 3 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھرموسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ ہلکی بارش کا سلسلہ کل صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 دسمبرسے سردی کی لہرآنے کی توقع ہے جو5 جنوری تک برقرار رہ سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close