Featuredسندھ

جدہ جانے والی پرواز میں تاخیر کے باعث مسافر شدید پریشانی سے دوچار

کراچی: جدہ جانے والی پرواز کی روانگی کا شیڈول 2بار تبدیل کیا گیا، جس کے بعد اب پرواز کو ایک بجے کے لیے ری شیڈول کردیا گیا

مسافر رات تین بجے سے ایئر پورٹ پر موجود ہے ، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ تاخیر کا شکار پرواز کا طیارہ جدہ سے ری شیڈول ہوا ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے سفری پابندی ختم کیے جانے کے بعد پی آئی اےنے ہفتہ وار33 پروازیں بڑھا کر 48 کر دی ہیں اب پی آئی اے پاکستان سے ‏سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار48 پروازیں آپریٹ کررہی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : سعودی عرب نے افغان دارالحکومت میں قونصل سیکشن آج سے کھول دیا

اضافی پروازوں کا مقصد ایس ‏اوپیز میں نرمی کے بعد زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو روزگار پر واپس پہنچانا ہے۔

سی ای او ائیرمارشل ارشدملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ہمیشہ شہریوں کی سفری ضرورت پوری کرنے میں پیش ‏رہتی ہے ضرورت پڑی تو مزید پروازوں کی اجازت حاصل کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close