Featuredسندھ

کراچی میں تیز بارش کا امکان ، الرٹ جاری

کراچی : شہر کے مضافات میں ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

نئے سال کے پہلے ہفتے میں صوبہ سندھ کے چند اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان کے بعد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے 4 جنوری کی رات سے 7 جنوری کے دوران بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے شروع ہونے والی بارش سے سردی میں اضافہ ہو گا اور درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جا سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق موسمِ سرما کا طاقت ور مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان پر اثر انداز ہوا ہے، اس مغربی ہواؤں کے سسٹم نے جنوبی بلوچستان میں اچھی بارش برسائی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سسٹم کے تحت کراچی میں آج شام یا رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران تیز سرد ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے ممکنہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور ضروری اقدام کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close