Featuredدنیا

ملکہ برطانیہ کے ہنس کیوں مار دیے گئے؟ وجہ سامنے آگئی

برطانیہ: گزشتہ دنوں مرنے والے پرندوں میں سے 6 کے بارے میں یہ خیال کیا جارہا ہے کہ وہ برڈ فلو سے مرے

ملکہ برطانیہ کے 26 ہنسوں کو برڈ فلو پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر جانوروں کے ڈاکٹر نے دریائے ٹیمز کے کنارے ونڈ سر پیلس میں تلف کردیا

اس خدشے کے بعد برطانیہ کے محکمہ ماحولیات، خوراک اور دیہی افیئرز نے سوان لائف لائن کے ڈاکٹروں کو ہنسوں کو تلف کرنے کے لیے طلب کیا۔

ہنسوں کو مارنے کے بعد ڈیوڈ باربر نے مبینہ طور پر ملکہ کو اس بات سے آگاہ کردیا ہے جس کے بعد وہ اداس ہیں اور انہیں اس حوالے سے کسی بھی خبر سے آگاہ رکھنے کے لیے کہا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : ملکہ برطانیہ کی موت کی خبر دینے کیلئے تیاریاں مکمل

واضح رہے کہ برطانیہ میں کھلے پانی میں پائے جانے والے میوٹ سوانز ہنسوں کی قسم برطانیہ میں پائی جانے والی 3 اقسام میں سب سے عام ہے اور ملکہ کی ملکیت میں ہے۔

یہ ملکیت ونٹرنرز کمپنی اور ڈائرز کمپنی کے ساتھ شیئر کی جاتی ہے، ان دونوں کو شاہی تخت نے پندرھویں صدی میں ملکیت کے حقوق دیے تھے۔

بارھویں صدی سے جاری اس رسم یعنی سوان اپنگ کے موقع پر دونوں کمپنیاں سوان کو دریائے ٹیمز میں پکڑتیں، نشان لگاتی اور چھوڑ دیتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close