Featuredاسلام آباد

عبادت گاہوں میں صرف ویکسین شدہ افراد جائینگے

اسلام آباد : کورونا پھیلاؤ کے باعث عبادت گاہوں کےلیے ضروری اقدامات کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں عبادت گاہوں کے لیے ضروری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی اجلاس میں مساجد، عبادت گاہوں کے حوالے سے کیے گئے فیصلے میں صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو مساجد، عبادت گاہوں میں جانے کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مساجد سے کارپٹ اٹھا دیے جائیں ، مساجد اور عبادت گاہوں میں 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے۔

اجلاس میں بزرگ اور مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھر پر نماز پڑھنے کو ترجیح دینے کا کہا گیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close